عمران خان کوفیض حمیدکے نام پرزیرِعتاب لانے کی کوشش کی جارہی ہے،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی حکومتی کوششیں شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں، عمران خان کوفیض حمید کے نام پرزیرِعتاب لانے کی کوشش قبولیت نہیں پاسکتی۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی حکومتی کوششیں شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں، سرکاری صداگیروں کی مضحکہ خیز بیان بازی سے افواج کی ساکھ کوپہنچنے والےنقصان کے فوری نوٹس اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے معاملےکےحقائق قوم کےسامنے لانے کی سفارش کرتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ اڑھائی برس کےدوران ہر ریاستی بدمعاشی کیلئے بے سرو پا بیانیوں کا سہارا لیا گیا اور جھوٹ تراشے گئے، تحریک انصاف نے ان گنت محرّکات کے باوجودبحثیت ادورہ فوج کو سیاست سے الگ رکھا اور اسے اپنی سیاست کا ایندھن بنانے سے سختی سے گریز کیا۔

ترجمان کے مطابق رجیم چینج سازش کے ذریعے جمہوریت اور دستور پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے والے قمر جاوید باجوہ نے نیوٹریلیٹی کا جو جھانسہ قوم کو دیا اس کے پرخچے یہ سرکاری صداگیر ہر روز اڑا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عمران خان ضمیر کے قیدی ہیں، فیض حمید یا کسی بھی دوسرے شخص کے نام پر انہیں زیرِ عتاب لانے کی ریاستی کوشش قوم کی نگاہوں میں کبھی قبولیت نہیں پاسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام اور سازش میں ڈوبا ہر قدم پہلے کیطرح اب بھی بےنقاب ہوگا اور حتمی بول بالا حق اور سچ ہی کا ہوگا۔

Back to top button