مولانا فضل الرحمان سےرابطوں پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی

پاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں میں مولانافضل الرحمان سے رابطوں پر پھوٹ پڑ گئی،اپوزیشن جماعتوں سےرابطوں کی مخالفت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کےذرائع کےمطابق تحریک انصاف میں مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتوں سےرابطوں کےمعاملے پراختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورسمیت دیگررہنماؤں نےمولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن سے کسی بھی قسم کے رابطوں یا تعاون کی مخالفت کردی ہے۔

ذرائع کےمطابق یہ مخالفت اپوزیشن سےمذاکرات کےمعاملے پر گزشتہ ہفتے پشاور میں مشاورت کے دوران پارٹی رہنماؤں کی بحث کےدوران سامنے آئی۔

ذرائع کےمطابق علی امین گنڈاپورنےپارٹی رہنماؤں  کومولانا سمیت اپوزیشن سے رابطوں سےروکاجبکہ اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نےمولانا سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا دفاع کیا۔

اُدھر پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کےساتھ رابطے میں ہیں، ہم چاہتےہیں کہ اس حکومت کےخلاف مشترکہ تحریک چلائیں کیونکہ اس وقت ملک میں فاشسٹ حکومت ہےاوراس کےخلاف تمام سیاسی جاعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔

Back to top button