سپریم کورٹ میں ججوں کی تعینانی پر اجلاس، وکلا کے احتجاج پر ریڈ زون میں سکیورٹی سخت

سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کردیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب کیا گیاہے جب کہ دوسری جانب وکلا کے ایک گروپ نے سپریم کورٹ کی طرف مارچ کا اعلان بھی کر رکھاہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت چار ججوں نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کےلیے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا تھا۔اس حوالے سے آٹھ فروری کو سپریم کورٹ کے چار سینیئر ججوں نے اپنی درخواست میں چیف جسٹس سے کہاتھا کہ وہ عدالت عظمیٰ میں نئے ججز کی تقرری اس وقت تک ملتوی کردیں جب تک کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مقدمےکا فیصلہ نہیں ہوجاتا۔
سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کردی گئی،ریڈ زون بند کرنےکے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کےلیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔دفتر خارجہ سمیت ریڈ زون دفاتر جانےوالے شہری بھی رل گئے۔
اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کی جانب سےجاری ایڈوائزری میں کہاگیاکہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔
اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہاگیا ہےکہ 10 فروری 2025 کو لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستےبند رہیں گے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا،نادرا، میریٹ،ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تا حکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔
وکلاکااحتجاج شہریوں کیلئے مشکلات پیداکررہاہے،جسٹس جمال مندوخیل
پولیس کے مطابق عوام الناس سے گزارش ہےکہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کےلیے متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کرسکتے ہیں تاہم اسلام آباد ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی کےلیے مصروف عمل ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے کہاکہ مزید معلومات کےلیے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر 1915 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کےدوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رہنمائی لیں۔
وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون میں صرف مارگلہ روڈ سےداخلے کا راستہ دیا گیا ہے۔
ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے آپریشن کو بھی محدود کردیا گیا ہے،میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن س پاک سیکرٹریٹ تک بند ہے۔
میٹرو انتظامیہ کاکہنا ہےکہ راولپنڈی صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال ہے،اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کےباعث بند کی گئی ہے۔
