آرمی چیف کا دورہ برطانیہ،پروقار استقبالیہ،گارڈ آف آنر دیا گیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیرسرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، دورے کے پہلے دن جنرل عاصم منیرکو شاہی ہارس گارڈزپریڈ گراؤنڈ میں پروقاراستقبالیہ اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔
جنرل عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں "ابھرتاہواعالمی نظام اورپاکستان کا مستقبل”کےموضوع پرکلیدی خطاب کریں گے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کےمابین عسکری سطح پر مکالمے کےلیےاہم پلیٹ فارم ہے۔
دورےمیں آرمی چیف برطانیہ کےچیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن سے ملاقات کریں گے۔آرمی چیف برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر رولینڈ واکر، برطانیہ کے قومی سلامتی کےمشیر مسٹر جوناتھن نکولس پاول اور برطانوی وزیرداخلہ ایویٹ کوپر سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔
