5 کروڑ روپے تک کے ٹیکس کیسز میں ایف بی آر بغیر عدالتی وارنٹ گرفتاری نہیں کرسکے گا،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کو حاصل اختیارات پر نظرثانی کی گئی ہے، اور اب 5 کروڑ روپے تک کے کیسز میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری ممکن نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاری کا اختیار اب کسی ایک افسر کو نہیں، بلکہ ایف بی آر کی تین رکنی کمیٹی کو حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 75 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، جب کہ ایک کروڑ روپے سے زائد پنشن پر ٹیکس عائد ہوگا۔ ذاتی رہائش پر 15 سال تک ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ حکومتی سیکیورٹیز پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو 20 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح صرف ایک فیصد مقرر کی گئی ہے۔ ای کامرس کو آسان ٹیکس نظام میں شامل کر دیا گیا ہے، جہاں ان پر محدود ٹیکس عائد ہوگا۔
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں : پاکستان
انہوں نے مزید واضح کیا کہ گریجویٹی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا اور نجی شعبے کو زیادہ قرض حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور مالیاتی اخراجات میں کمی کی گئی ہے۔ صرف وہی ڈیم منصوبے جاری رکھے جائیں گے جو پہلے سے منظور شدہ ہیں۔ صنعتی پالیسی کا جلد آغاز کیا جائے گا تاکہ کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔