پارلیمانی کمیٹی کیلئےعمران ، شہباز سے4،4، نام مانگ لئے

نگران وزیر اعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کیلئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور وزیر اعظم عمران خان کو خطوط لکھ دیئے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر خطوط آئین کی شق 224 اے ون کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف سے چار، چار ممبران کے نام مانگے گئے ہیں۔

خط کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن نگران وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کرسکے۔ کمیٹی سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی کے 8 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بند کرنے کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سے قبل صدر مملکت نے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خطوط لکھے تھے۔ تاہم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو خط لکھ کر نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت سے انکار کردیا تھا۔

Back to top button