پی ٹی آئی کے باغی رہنما جہانگیرترین کا وطن واپسی کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے باغی رہنما جہانگیرترین نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باوثوق ذرائع نے معلوم ہوا کہ جہانگیرترین کو ذاتی معالجین نے پاکستان سفر کی اجازت دے دی۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور دیگر اہلخانہ بھی ہمراہ واپس آئیں گے۔ ان کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے۔

قریبی ذرائع کا کہنا تھا جہانگیر ترین فروری کے آخر میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے برطانیہ علاج کیلئے منتقل ہو گئے تھے، ترین پاکستان واپس آکر باقاعدہ گروپ کی قیادت کریں گے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے استعفیٰ دے دیا

یاد رہے کہ جہانگیر ترین کی کینسر کے پرانے مرض کی وجہ سے دوبارہ طبیعت خراب ہوئی تھی ،جس کے باعث وہ علاج کے لیے26 فروری کو برطانیہ روانہ ہوئے تھے، اس دوران انہوں نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو متحد رہنے کی تلقین کی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی گہما گہمی کے باعث ترین گروپ نے پنجاب میں حکومت کی طرف سے نامزد کردہ وزیراعلیٰ کو ووٹ دینے کی بجائے متحدہ اپوزیشن کے رہنما حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کااعلان کیا ہوا ہے۔

Back to top button