ایشیا کپ فائنل: ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان پر، VIP نشست 13 لاکھ روپے تک

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ٹکٹ فروخت کرنے والی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، میچ کے لیے جنرل کلاس کی ٹکٹس 131 امریکی ڈالر (تقریباً 37 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہیں، جبکہ وی آئی پی سوئیٹ کا ایک ٹکٹ 4750 ڈالر (تقریباً 13 لاکھ 41 ہزار روپے) میں فروخت ہو رہا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے پریمیئم لاؤنج کے تمام 159 ڈالر مالیت کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر کیٹیگریز میں بھی ٹکٹوں کی دستیابی محدود ہو چکی ہے۔
جنرل ایسٹ کلاس، جنرل ایسٹ لوئر، جنرل ویسٹ اور جنرل ویسٹ اپر کے ٹکٹس بالترتیب 123، 132، 138 اور 145 ڈالر میں دستیاب ہیں۔ اسی طرح پریمیئم کلاس 168 ڈالر، پویلین ویسٹ 221 ڈالر، پلاٹینیئم 290 ڈالر، پویلین ایسٹ 316 ڈالر اور پویلین وسیٹ 401 ڈالر میں فروخت ہو رہے ہیں۔
اعلیٰ درجے کی نشستوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں پلاٹینیئم ایف لائن کا ٹکٹ 476 ڈالر، گرینڈ لاؤنج 576 ڈالر، اسکائی باکس ایسٹ 2085 ڈالر، رائل باکس 3345 ڈالر اور اسکائی باکس ویسٹ 4572 ڈالر میں دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آ رہے ہیں اور یہ تاریخی مقابلہ 28 ستمبر کو دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
