بجٹ میں صحافیوں اورمیڈیاورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کا اعلان کردیا۔

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کے اعلان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نےصحافی برادری کو مبارکباد پیش کی۔

پیپلز پارٹی نے صرف وزارتیں نہیں لیں مگر تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے: رانا ثناء اللہ

 

وفاقی وزیر اطلاعات x کاکہنا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحافی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جمہوریت کی مضبوطی میں ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا،صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے جو ہمارے ملک کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی،سکیم کے تحت دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا دوبارہ آغاز کیا۔

Back to top button