عطا تارڑنے9مئی کے ناقابل تردید شواہد دکھا دیئے

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑنے9 مئی واقعات کےناقابل تردید ثبوت کےطور پر سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا پرجاری کرتےہوئےزیرالتوا تمام کیسزکاجلد سےجلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عطا اللہ  نےلاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران9مئی کوفوجی تنصیبات پر حملوں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کردیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ فوٹیج ہیں جو اس سے قبل منظر عام پرنہیں لائے گئی۔

منظم سازش کے ذریعے9مئی کے حملوں کاالزام

عطا تارڑ نے کہا کہ کہا کہ عمران خان اوران کےحواریوں نےہر قدم ملک کو نقصان پہنچانےکے لیےاٹھایا، ایک جماعت نےمنظم سازش کےذریعے 9 مئی کے حملے کیے، ان حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔وزیر اطلاعات نےکہا کہ عمران خان بارہاں دہراتے رہے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات میں ان کےلوگ ملوث نہیں ہیں۔اگر کوئی ملوث ہے تو اس کے ثبوت دکھائے جائیں، اگر ہمارے لوگ ملوث ہوئے تو وہ معافی مانگنے پر آمادہ ہوجائیں گے۔

عمران خان کےخلاف فوٹیج لارہے ہیں،عطا تارڑ

اطلاعات کے وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان جس پارسائی کا دعویٰ کررہےہیں اس کےبرخلاف آج یہ فوٹیج قوم کے سامنے لا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی بتائیں کیا یاسمین راشد، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، مراد سعید ان کی جماعت کے اراکین نہیں ہیں؟ جنہیں فوٹیج میں خود توڑپھوڑ اور احکامات جاری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

وزیراطلاعات  نے کہا کہ مراد سعید نےباقاعدہ ایک ویڈیو پیغام میں سب لوگوں کو اپنے اپنے اہداف پر پہنچنے کی ہدایت کی۔تمام ثبوت سامنےہیں۔ویڈیوز اور آڈیوز سامنے ہیں، ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے۔شہریار آفریدی کوسنا جا سکتا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ جی ایچ کیو جائیں گے۔یاسمین راشد گاڑی کی چھت پر کھڑی ہو کر کہہ رہی ہیں پورے جھتے کولے رکور کمانڈر ہاؤس جا رہی ہوں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کی ہدایات پر فوجی اور دفاعی تنصیبات پر حملے کیے گئےاور شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی گئی، یہ سب کچھ پی ٹی آئی نے سیاسی بیانیہ مضبوط بنانے کے لیے کیا۔وفاقی وزیر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ 9 مئی کے واقعات ہونے سے روکا کیوں نہیں گیا؟ تو ان فوٹیجز میں نا قابل تردید ثبوت پیش کر رہے ہیں، پولیس نے پرامن طور پرتمام فسادیوں کو روکنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں لیکن پولیس نےان کا یہ منصوبہ بھی ناکام بنایا۔

ملک تباہ کرنے کی بار بار کوشش کی،وزیراطلاعات

عطا تارڑ نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی والے بتائیں کہ ملک کو تباہ کرنے کے لیے بار بار کوششیں کس نے کیں، ملک کو ڈیفالٹ کرانے کے لیے ’آئی ایم ایف‘ کو خط کس نے لکھے؟ طالبان کو پاکستان میں واپس کون لایا؟ 9 مئی کے واقعات کس نے کروائے، ایسا تو 70 سالوں میں ملک کا دشمن بھی نہیں کر سکا جو پی ٹی آئی کے حواریوں نے کیا۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے پیغامات موجود ہیں، پی ٹی آئی عہدیداروں کو 9مئی کےلیےہدایات دی گئیں، یہ ایسا بیانیہ بنانا چاہتے تھے کہ مشتعل ہوکر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جائے، یہ کہتےہیں کہ ہم نے حملہ نہیں کیا، تو کیا جنوں نے یہ واقعات کیے؟

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کےریکارڈ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور نہ اسے مٹایا جاسکتا ہے، 9 مئی کو قومی سلامتی کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کے تمام شواہد ان ویڈیوز میں عوام کے سامنے آچکے ہیں، اب ان کیسز کا فوری طور پر فیصلہ ہونا چاہیے اور نہ صرف ان کیسز کا فیصلہ کیا جانے چاہیے بلکہ ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے حملے جو دشمن نہیں کر سکے وہ پی ٹی آئی نے کیا، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، مردان، میانوالی، پشاور کی فوٹیج جاری کر دی ہیں، فیصلہ قوم کرے گی کہ ان میں یہ کون لوگ ہیں جو ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

 سانحہ9مئی کے کیسز کا جلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ

عطا تارڑ نے کہا کہ زیر التوا تمام جوڈیشل کیسز کا جلد سے جلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے ایجنڈے کو فروغ دینے والوں ان ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بار بار اس بات کو دہرایا جاتا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے کر آئیں، اب یہ سامنے لے آئیں ہیں، بیانات آچکے ہیں، یہ ملک دشمن ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ ان شواہد کی روشنی میں تحریک انشتار کے تمام لوگوں کو معافی مانگنی چاہیے، ان مقدمات کا سامنا کریں کیونکہ اب تمام ثبوت قوم کے سامنے آچکے ہیں۔

Back to top button