باراتیوں کی شکل میں چکمہ دینے کی کوشش،27پی ٹی آئی کارکن گرفتار

فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی باراتیوں کی شکل میں چکمہ دینےکی کوشش ناکام ہوگئی اور کئی کارکن دھرلیےگئے۔

پولیس ترجمان کےمطابق کارکن پھولوں سےسجی8 بڑی گاڑیوں میں سوارتھےاور بارات کی شکل میں جانےکی کوشش کررہےتھے۔پولیس نے روک کر تلاشی لی تو شناخت ہونےپرحراست میں لےلیا گیا۔

پولیس کےمطابق سرگودھاروڈ پربارات کی شکل میں جانےوالےپی ٹی آئی کے27 کارکن گرفتار کرلیے گئے۔دفعہ144 کی خلاف ورزی پر500سےزائدپی ٹی آئی کارکن زیرحراست ہیں۔

واضح رہےکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اوردیگر مطالبات کی منظوری کیلئےپاکستان تحریک انصاف کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پشاورسےاسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

احتجاج کی کال پروفاقی دارالحکومت کےداخلی اورخارجی راستےسیل ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

تحریک انصاف کامرکزی قافلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی قیادت میں صوابی پہنچ گیا ہےجہاں کارکنوں سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہاکہ ہرحال میں اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے۔چورورں کو بھگا کر دم لیں گے۔

Back to top button