بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

بنگلہ دیش نےبھارت کو 59 رنز سےشکست دےکرمسلسل دوسری مرتبہ انڈرنائنٹین ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئےمیچ میں بنگلہ دیشی ٹیم پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 50ویں اوور میں 198 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سےریزان حسین 47 رنز بناکرنمایاں بیٹر رہےجب کہ بھارت کے یودھاجیت گوہا، چیتن شرما اور ہاردک راج نے 2،2 دو وکٹیں لیں۔
انگلینڈ نےتاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ بنالیا
ہدف کےتعاقب میں بھارت کی ٹیم 36 ویں اوورمیں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اقبال حسین اور عزیز الحاکم نے 3،3 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کےاقبال حسین ایمون کو شاندارکارکردگی پر پلیئر آف دی میچ اور ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
