بالی وڈ اداکارہ دیشاپٹانی کے والد سےلاکھوں روپے کا فراڈ

بالی وڈ اداکارہ دیشاپٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی اور اداکارہ دیشا پٹانی کے والدجگدیش سنگھ پٹانی سے ایک گروہ نے مبینہ طور پر 25 لاکھ بھارتی روپےکا فراڈ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 افراد پرمشتمل ایک گروہ نےاداکارہ کے والد کوسرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانےکاجھانسہ دیا اور رقم بٹوری۔

اداکارہ کےوالد کی جانب سےدرج شکایت میں کہا گیا ہےکہ شوندرا پرتاپ سنگھ، جنہیں وہ ذاتی طور پر جانتےتھےنے دو افراد سے ملوایا جنہوں نے سیاسی تعلقات کا دعویٰ کرتےہوئے  یقین دلایا کہ وہ کسی سرکاری کمیشن میں چیئرمین،وائس چیئرمین یا اسی طرح کےکسی معززعہدے پرمقررکروا سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق اعتماد حاصل کرنے کےبعدملزمان نےمبینہ طور پردیشا پٹانی کےوالد سے 25 لاکھ بھارتی روپے ہتھیائے، جن میں 5 لاکھ نقد اور 20 لاکھ تین مختلف بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیےگئے۔

تاہم جب تین ماہ تک کوئی پیش رفت نہ ہوئی توملزمان نے رقم سود سمیت واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن جب اداکارہ کےوالد نے اپنی رقم واپس مانگی تو انہوں نے دھمکیاں دینا اوربدتمیزی شروع کر دی۔

جس کے بعد دیشا کے والد نے فراڈ کا شبہ ہونےپر پولیس میں شکایت درج کروائی۔

نووجوت سنگھ سدھو کے کپل شرما شو چھوڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

پولیس نےبتایا  کہ ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی، دھمکانے اور بھتہ خوری کےالزامات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائی جاری ہے اور سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

Back to top button