بی پی ایل 2024: پاکستان کے 11 کرکٹرز مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کے لیے تیار

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
نیلامی کے دوران بیشتر پاکستانی کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کیا، جبکہ کچھ کرکٹرز کے ساتھ براہِ راست معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔
خواجہ نافع اور صفیان مقیم کو رنگپور رائیڈرز نے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، جب کہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کی نمائندگی کریں گے، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز سے وابستہ ہوں گے اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کا حصہ ہوں گے۔ اسی طرح صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
یہ بھی واضح رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
