بشریٰ انصاری فیک نیوز پھیلانے پریوٹیوبرز پربرس پڑیں

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے پر یوٹیوبرز پربرس پڑیں۔
لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی نئی پہچان ’یوٹیوب‘ ہے، جہاں وہ تواتر سے وی لاگز شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔یوٹیوبر چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد ہے، جب کہ ان کی شیئر کی گئی ویڈیوز پر چند ہی منٹوں میں ہزاروں میں ویوز آجاتے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے اپنے دورۂ اسلام آباد کےحوالے سےیو ٹیوب چینل پروی لاگ شیئر کیا، جس میں جھوٹی خبریں پھیلانے والےیوٹیوبرز کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ان کا چند یوٹیوبرز پر شدید اظہار برہمی کرتےہوئے کہنا تھا کہ اللہ کی لعنت ہو ان تمام لوگوں پر جو میرے خلاف جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
اداکارہ کامزید کہنا تھا کہ میرےخلاف عجیب و غریب ویڈیوز بنانے والوں کا معیار ان کی بھونڈی آوازوں سے جھلکتا ہے۔انہوں نےاپنی بیٹی کی بھیجی گئی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہیوٹیوبر دعویٰ کر رہا ہے کہ میری بیٹی نےمجھے گھر سے نکال دیا۔تاہم، اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں انہوں نےکہا کہ آپ کی اطلاع کیلئےعرض ہے کہ میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس گھر میں ان کی بیٹی رہتی ہیں، وہ دونوں کا مشترکہ گھر ہے۔مجھے نہیں معلوم کہ یہ یوٹیوبرز ایسی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں۔
