کامیڈین سمے رائنا نے امیتابھ بچن کو اپنی دادی کا کرش قرار دیدیا

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے سامنے کامیڈین سمے رائنا نے ان کو دادی کا کرش قرار دے دیا۔

مشہور رئیلٹی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 16 ویں سیزن کی قسط میں بھارت کے معروف یوٹیوبرز کامیڈین نے شرکت کی۔شو میں تنمے بھٹ، سمے رائنا، بھون بام اور کامیا جانی شریک ہوئے۔

شو کے دوران کامیڈین سمے رائنا نے امیتابھ بچن کو بتایاکہ ’میں اور میرے پاپا آپ کو بچپن سے دیکھتےآ رہے ہیں،میری بس دادی ہی ہیں جو اپنی جوانی سے دیکھتی آ رہی ہیں،ان کو آپ بہت پسند ہیں،مطلب کرش ہیں آپ۔اس پر امیتابھ بچن ہاتھ جوڑ کر زیرلب مسکرادیئے۔

سمے رائنانے مزید کہاکہ ان کیلئے ایک دستخط کردیں۔اس پربگ بی نے کہا کہ کھیل ختم ہوجائے تو میں کردونگا تاہم کامیڈین نے کہاکہ نہیں جلسہ (امیتابھ کے گھر) کے ڈاکیومنٹس ہیں‘۔اس پر امیتابھ بچن قہقہے لگانے لگے۔

Back to top button