8فروری کو احتجاج ہواتوقانون حرکت میں آئیگا،وزیرداخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے حوالے سے ہم جماعت سے درخواست کریں گےاور اگر اُسے نہ مانا گیا تو پھرریاست حرکت میں آئے گی۔
لاہور کےعلاقے پیکیو روڈ پرواقع میگا پاسپورٹ سینٹر کےدورے پر وزیرداخلہ نے ایک سوال کا جواب دیتےہوئے کہا کہ ہم نے26 نومبر کو بھی پی ٹی آئی درخواست کی تھی اور 8 فروری کے احتجاج کےحوالے سےبھی درخواست کریں گے، اگر اب بھی وہ نہیں مانیں گےتوپھر ریاست حرکت میں آئے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں پاسپورٹ کا رش تھا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، 14 میگاہ سینٹر مزید بنے گے اور لاہور میں اس طرز کےمزید3سینٹر بنائے جائیں گے۔شملہ پہاڑی سینٹر سینٹر کو بہتر بنایا گیا ہے۔ایف آئی اےمیں آنےوالےدنوں میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی گی، جو لوگ بیرون ملک صحیح طریقے سےجارہے ہیں اگر ان کو یائرپورٹ پر تنگ کیا جا رہا ہےاس حوالے سےکام ہونا چاہیے۔
وزیرداخلہ نےکہا کہ ایف آئی اےاور کسٹم میں بڑی تبدیلی نظر آئی گی۔ گجرانوالہ اورگجرات سے بڑی تعداد میں لوگ باہر کے ممالک جا رہے تاہم اب اس حوالے سے ائیر پورٹ پر چیکینگ سخت کی گئی ہے۔
محسن نقوی نےکہا کہ ایک ماہ پہلے ہم پاکستان کے پاسپورٹ کا بیک لاک ختم کردیا ہے۔ نادرا کے ساتھ مل کر چودہ شہروں میں پاسپورٹ آفس بنانے کافیصلہ کیا تھا۔لاہور میں تین آفس آپریشنل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اتھارٹی بنانےکےحوالےسےہماری بڑی خواہش ہے وہ جلد مکمل کریں گے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کشتی حادثات کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ امیگریشن کاؤنٹرز پر ہمیں سختی کرنی پڑرہی ہے، کیوں کہ کچھ لوگ غیرقانونی طریقوں سے کشتیوں کے ذریعے یورپ اور دیگر براعظموں میں جانےکی کوشش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے جائز طریقے سے دوسرے ممالک کا سفر کرنےوالوں کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لوگوں کے مسائل کا احساس ہے اور ہم نہیں چاہتےکہ جائز طریقے سے جانے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
ان کاکہنا تھاکہ گجرات اور فیصل آباد ڈویژن سے سب سے زیادہ لوگ غیرقانونی طور پر سفر کی کوشش کررہے ہیں،اسی ضمن میں ایف آئی اے میں بھی نمایاں تبدیلیاں ہونےوالی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھاکہ جب پاکستانی قانونی طور پر بیرون ملک جاتےہیں تو ہمیں خوشی ہوتی ہے،لیکن غیرقانونی طور پر جانے والوں اور ملک کی بدنامی کا سبب بننےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
ان کاکہنا تھاکہ اس بات کا دعویٰ نہیں کرسکتا کہ ایجنٹ مافیا کا سرے سے خاتمہ ہوجائے گا،تاہم حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کےخلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔
کسٹم اور ایف آئی اے کی جانب سے تنگ کرنے اور ایجنٹ مافیا کےحوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ کچھ عرصے بعد ایف آئی اے میں بہت بڑی تبدیلی لانے والے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سےکچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا، لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے ہیں،تاہم یہ والا سینٹر مثالی اور ماڈل ہے،یہاں جتنے منظم طریقےسے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کےباقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔
سینیٹر محسن نقوی نے اس عزم کا بھی اعادہ کیاکہ نادرا کے مراکز کو منظم بنانے کی کوشش کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھاکہ نادرا سینٹرز اور پاسپورٹ آفس مل کر عوام کو ریلیف فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے پاسپورٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بروقت پاسپورٹ کی ترسیل کا نظام بہتر کرنےکا واحد حل پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہے،جس پر وزیر اعظم سےبات بھی کرلی ہے۔‘
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب پاسپورٹ دفاتر یا نادرا کے ام میں کسی بھی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہورہی۔
حالیہ دورۂ امریکا پر بات کرتےہوئے محسن نقوی نےکہا کہ بہت جلد اس کے اچھے اثرات سامنے آئیں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کے امریکی حکومت کےساتھ اچھے تعلقات ہیں،دورے پر ان کی امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز سے بھی ملاقات ہوئی،جس کے نتائج مستقبل میں نظر آئیں گے۔
لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ کےدوران پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر بات کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پہلے کی طرح ہم ان سے درخواست کریں گےکہ ایسا نہ کریں،بصورت دیگر وہ معنی خیز ’ورنہ‘ کہہ کر مسکرا دیئے۔