بشریٰ بی بی کو راولپنڈی پولیس نے31 مقدمات میں شامل تفتیش کر لیا

راولپنڈی پولیس نے24سے26نومبرکے 31مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرلیا۔
راولپنڈی کے 10 مقدمات کے 6 جبکہ چکوال میں مقدمے کے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچے، انسپکٹر راجا افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ، ممتاز، انسپکٹر علی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔
دوسری جانب، بشری بی بیٰ کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک،حسین مرتضی سنبل بھی اڈیالہ جیل بھی موجود رہے۔
گزشتہ سماعت پر بشری بی بیٰ نے شامل تفتیش ہونے کیلئےبانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملنے کی استدعا کی تھی، انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملاقات کے بعد شامل تفتیش ہونے کے لئے تیار ہوں۔
عدالت نے بشری بی بی کی استدعا پر ایس او پی کے تحت جیل انتظامیہ کو ملاقات کا حکم دیا تھا۔
بشریٰ بی بی کو ان کے وکلا اور بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے گا ، تفتیشی ٹیمیں سوالنامے بشریٰ بی بی کو دیں گی جب کہ بشری بی بی نے اپنا بیان تحریری طور پر دینے کا فیصلہ کیا اور ان کے وکلا تحریری بیان لیکر جیل پہنچ گئے۔
