پی آئی اے خرید کر نام ایئرپنجاب رکھاجا سکتا ہے،نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کاکہنا ہے کہ مریم سےپی آئی اے کی خریداری پر جوبات ہوئی اس پر مزیدکام کا ارادہ ہے،پی آئی اے خرید کر نام ایئرپنجاب رکھا جا سکتا ہے۔
امریکا سے لندن واپس پہنچنے پر میڈیا سےگفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ا گر ایسا ہو جائے تو ملک کو ایک اچھی ائیر لائن میسر آئےگی۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مرکز اور پنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے، پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے، معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔مریم نوازپنجاب میں اچھاکام کر رہی ہیں، مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزار سکیں۔
لاہور میں سموگ کے باعث سکول ایک ہفتے کیلئےبند کرنے کااعلان
خیال رہےکہ اس سے قبل نواز شریف نے امریکا میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے، مریم نےکہا ہے کہ اُس ائیرلائن کا نام ائیر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز سےکہا ہےکہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ائیرلائن بھی بنا سکتی ہیں۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو پی ٹی آئی دور میں تباہ کیا گیا، پی آئی اے
کے پائلٹس کو جعلی کہنے والا پی ٹی آئی دور کا وزیر آج چھپا بیٹھا ہے۔
خیبرپختونخواحکومت کی پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی
یبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے قومی ایئر لائن کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کو خط لکھا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پی آئی اے کی نیلامی کے عمل میں حصہ لینا چاہتی ہے، پی آئی اے قومی ائیر لائن ہے، نہیں چاہتے بیرونی یا نجی ہاتھوں میں جائے۔
نجی کمپنی کی 10 ارب روپے کے اوپر سے نیلامی شروع کرنےکیلئے تیار ہیں، وفاقی حکومت ہماری درخواست قبول کرے۔
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے صرف0ارب کی بولی لگی تھی
خیال رہے کہ گزشتہ روزپی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی ہوا،کنسورشیم نے پی آئی اے کیلئے بولی کی رقم بڑھانےسے معذرت کر لی، کنسورشیم کا کہنا ہے ہمارے مطابق بولی کیلئےیہی بہترین قیمت ہے ،اگر حکومت پی آئی اے کی اس قیمت پر نجکاری نہیں کرتی تو خود چلائے۔کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔