تنخواہوں میں10،پنشن میں 7فیصداضافہ، کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10اورپنشن میں 7فیصداضافہ، وفاقی کابینہ نے سال2025-26کےبجٹ کی تجاویزکی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اورپنشن میں 7فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن میں اضافے کی سفارشات کی حتمی منظوری دے دی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی بھی طویل عرصے بعد کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوگا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ 26-2025 پیش کریں گے، وزیر خزانہ محاصل سمیت دیگر دستاویزات اور مالیاتی بل 2025 بھی قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد تک جبکہ کم سے کم تنخواہ میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔
وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جانے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی کیش خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں جبکہ ہر قسم کی کیش خریداری پر بھی اضافی ٹیکس کی تجویز ہے۔
بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ ڈیجیٹل سروسز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔