راجستھان میں گائے کو ’آوارہ‘ کہنے پر پابندی عائد
بھارت کی ریاست راجستھان میں گائے کو ’آوارہ‘ کہنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق راجستھان حکومت نےریاست میں گائےکےلیےآوارہ کا لفظ استعمال کرنےپرپابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔
ریاستی حکومت نےاس لفظ کوگائےکےلیےتوہین اور نامناسب بھی قرار دیا ہے۔
سعودی عرب کا حیرت انگیزجزیرہ عوام کیلئے کھل گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں یا کسی اور جگہ پر گھومنے والی گائے اور دیگر مویشیوں کےلیے ’بے بس‘ یا ’بے آسرا‘ جیسے الفاظ استعمال کیے جائیں۔
بھارت میں گائے، گھوڑے اور گدھےجیسےجانورپالےجاتے ہیں جنہیں عام طور پر آوارہ جانوروں کے نام سے پکارا جاتاہے۔واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو مقدس مانا جاتا ہے۔