کینیڈا کا امریکی درآمدات پر25فیصدٹیرف عائدکرنےکااعلان

امریکی کی طرف سے کینیڈین درآمدات پر ٹیرف عائد کیےجانےکےبعد اب کینیڈا نے بھی امریکی ڈرآمد پر ٹیرف25فیصد ٹیرف عائد کرنےکا اعلان کردیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا اورمیکسیکو امریکی ٹریفس کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کرکام کررہے ہیں۔انہوں نےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کےعوام مقامی اشیاخریدیں،چھٹیاں بھی اپنےملک میں ہی گزاریں۔

واضح رہے امریکہ  نےآج کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاپر25 فیصد جبکہ چین سے امریکہ بھیجی جانے والی اشیا پر10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف کا اطلاق کیاتھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے چین، کینیڈا اور میکسیکوپر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کئے تھے۔کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہےکہ امریکا برآمد کیے جانیوالے سامان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ہے۔اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے  جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس نے یہ بھی واضح کیا ہےکہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے عدم استحکام سے دوچار کرنیوالی تجارتی جنگ کا اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔

Back to top button