پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد

حکومت نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد کردی۔

حکومت نے وفاقی بجٹ 25-26ء میں پیٹرولیم مصنوعات اور فرنس آئل پر کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل گاڑی پر لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ 2025-26ء پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 26-27ء میں کاربن لیوی کی شرح 5 روپے فی لیٹر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے مطابق ٹیکس کی مہر یا بار کوڈ کے بغیر اشیاء ضبط کی جائیں گی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کیلئے صوبائی افسران کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، نان ڈیوٹی پیڈ سیگریٹ کی اسمگلنگ پر قابو پایا جاسکے گا۔وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں کسٹمز اصلاحات متعارف کرانے اور گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 10 فیصد سرچارج عائد کرنے فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کو سرچارج کا ریٹ بڑھانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

بجٹ کے مطابق انرجی وہیکل پالیسی پر عملدرآمد کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی، الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشوں کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا، پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تیل استعمال کرنے والی گاڑیوں کی فروخت اور درآمد پر انجن کیسپٹی کے مطابق لیوی عائد ہوگی۔

Back to top button