چیمپئنز ون ڈے کپ: سرفراز احمد ڈولفنز کے مینٹور مقرر

چیمپئنز ون ڈے کپ کےلیے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈولفنز کا مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔
سابق کپتان اور ڈولفنز کے مینٹور سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ اچھے پلیئرز سامنے لائے جائیں جو پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ میں قومی ٹیم کےلیے دستیاب ہوں گا،ڈومیسٹک میں جب ڈیوٹی ہوگی وہ انجام دوں گا۔انہوں نےکہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کےلیے بھی میں دستیاب ہوں،میں مینٹور کےساتھ ساتھ کھیلتا ہوا بھی دکھائی دوں گا۔میں نے ورکنگ کےبعد ٹیم کا انتخاب کیاہے، انڈر 19 کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کریں گے، وقت کےساتھ سب ہوجائے گا۔
بنگلادیش نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا
سرفراز احمد نے کہا کہ ابھی مجھے لگتاہے کہ میں کھیل سکتا ہوں،جب تک کھیل سکتاہوں کھیلتارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ میرے لیے یہ ایک سیکھنے کامرحلہ ہے، میں کھلاڑی کے ساتھ رہ کر سیکھوں گا، اپنےتجربے سےہم اچھے پلیئرز سامنےلانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد باصلاحیت کھلاڑی ہیں، یہ فیصلہ انہوں نےکرنا ہے کہ ابھی کھیلنا ہے یا نہیں۔
