بنگلادیش نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش نےپہلی بار پاکستان کو وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کردی،  بنگلہ دیش نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی ۔

بنگلا دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دےکر سیریز میں دو صفر سے وائٹ واش کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم  کو تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پرحریف کےہاتھوں وائٹ واش کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

بنگلا دیش نےدونوں ٹیسٹ میچز باآسانی جیتے،دوسرے ٹیسٹ میں بارش اور خراب روشنی کےباعث چوتھے دن کاکھیل جلد ختم کردیاگیا تھا اور آج مہمان ٹیم نےاپنی اننگز 42 رنز سےآگے بڑھائی۔ اس ٹیسٹ میچ کے ہلے دن کاکھیل بارش کی وجہ سےمنسوخ ہوگیاتھا اور ٹاس بھی نہ ہوسکاتھا پھردوسرے دن پاکستان نےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے 274 رنز بنائےجس کےجواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کےخسارے میں چلی گئی تھی۔

 ایشین جونیئر چیمپیئن شپ،عائشہ ممتاز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

اس کےبعد پاکستان ٹیم نے 12 رنز کی برتری کےساتھ اپنی دوسری اننگز آگےبڑھائی اور 172 رنز پر ڈھیرہوگئی اور یوں بنگلادیش کو جیت کےلیے 185 رنز کاہدف ملا۔

 

Back to top button