ایشین جونیئر چیمپیئن شپ،عائشہ ممتاز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

پاکستان کی خاتون باکسر عائشہ ممتاز نے ایشین جونیئر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ابوظہبی میں جاری ایشین جونئیر وویمن باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی خاتون باکسر عائشہ ممتاز کی شاندار کارکردگی، کوارٹر فائنل میچ میں سری لنکن باکسر کو چت کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں قومی باکسر کا مقابلہ بھارت کی جونی جونی سے 6 ستمبر کو ہوگا۔ سیمی فائنل میں کامیابی کی صورت میں فائنل میچ کےکیلیے کوالفائی کر جائے گی۔

بنگلادیش نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

 پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے عائشہ ممتاز کی کامیابی کو پاکستان باکسنگ کے لیئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

Back to top button