یو اے ای میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے بنگالیوں کو معافی مل گئی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ہنگامہ آرائی کرنیوالے 57بنگالیوں کی سزا معاف کردی ۔

یو اے ای کی جانب سے بنگالیوں کی سزا معطل کرکے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ہنگامہ آرائی پربنگالیوں کو 3سے 11سال تک سزائیں دی گئیں تھیں۔

بنگالیوں کو غیر قانونی مظاہروں کی کال دینے اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائیں سنائی گئیں۔بنگلادیشی شہریوں کی معافی کے فیصلے سے کچھ روز قبل امارات کے صدر  سے بنگلادیش کے عبوری صدر محمد یونس کا رابطہ کیا۔

برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت معطل کر دی

واضح رہے کہ  بنگلہ دیش میں جولائی میں شروع ہونے والے طلبا احتجاج کے باعث شیخ حسینہ واجد چند روز قبل وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو ئی۔

Back to top button