چیمپئنز ٹرافی: ناقص کارکردگی پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان جوز بٹلر کپتانی سےمستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
جوز بٹلر نےکہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم ان کی قیادت میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکی اور ان کی کپتانی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےنتائج مایوس کن رہے۔
افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دے دیا
جوز بٹلرکا کہنا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا۔ خیال رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو اب تک اپنےدونوں میچوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انگلینڈ کوٹورنامنٹ میں اپنے پہلےمیچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں افغانستان کےہاتھوں شکست ہوئی۔
