چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی قابل عمل فارمولا دے تب بات آگے بڑھے گی، پی سی بی

چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کےمعاملےپرپاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہےاورپی سی بی نےآئی سی سی کو واضح کردیا ہےکہ اگرکوئی قابل عمل فارمولا پیش کیا جائےگا تو بات آگےبڑھے کی۔

چیمپئنزٹرافی کی میزبانی اس بار پاکستان کےپاس ہےلیکن بھارت نےروایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنےکا اعلان کیا ہےلیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سےمطالبہ کیا ہےکہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پاکستان ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پرنہیں لیکرجائے گااور اگر آئی سی سی نےنیوٹرل وینیو پرجانےکا کہا تو پاکستان کبھی بھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔

گزشتہ روز چیمپئنزٹرافی کی میزبانی اور بھارت کے انکار کے معاملےپر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی، بی سی سی آئی اور آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حوالےسے ملکر کوئی قابل عمل فارمولا تلاش کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نےمجوزہ ہائبرڈ ماڈل یکسر مسترد کردیا

 

آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس آج دوبارہ ہونا ہےجس میں ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کامعاملہ اٹھایا جائے گا۔

اس حوالےسے ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج دوبارہ ہو گی لیکن اجلاس کا وقت طےنہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےحکام نے گزشتہ روز کی میٹنگ کےبعد مختلف اسٹیک ہولڈرز سےرابطے کیے اور ٹورنامنٹ کےحوالے سےاپنے مؤقف کی وضاحت پیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کےمؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آئی سی سی ہی معقول اور قابل عمل فارمولا دے گا تو بات بڑھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےآئی سی سی کو مؤقف دے دیا کہ اس کے مطابق کوئی حل نکلےگا تو پاکستان قبول کرے گا۔

خیال رہےکہ پاکستان کاچیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے واضح مؤقف ہےکہ چیمپئنزٹرافی کی میزبانی ہمارے پاس ہے اس لیے ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہوگا،کوئی نیوٹرل وینیو قابل قبول نہیں ہے۔

Back to top button