چینی تاجر نےملینز ڈالر دے کر نیلامی میں خریدا کیلےکا آرٹ ورک کھا لیا

چینی تاجر نےملینز ڈالر دے کر نیلامی میں خریدا کیلےکا آرٹ ورک کھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق اطالوی فنکار موریزو کیتلان نے آرٹ گیلری کی دیوار پر تازہ کیلےکو ٹیپ سےچپکایا تھا جسے آرٹ ورک کہا جا رہا تھا۔

اس آرٹ ورک کی نیلامی بھی ہوئی جسے  ایک چینی نژاد کرپٹو کرنسی کےبانی جسٹن سن نے  پونے دو ارب روپےپاکستانی میں خریدا تھا۔

جاپان کے اسکول میں جوتے چرانے والا ’’نیولا‘‘ گھس آیا

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہےکہ جسٹن سن نے جمعے کے روز ہانگ کانگ کےلگثری ہوٹل میں اطالوی فنکارکےاس آرٹ ورک کو "آئیکونک” قرار دیا اور صحافیوں اور انفلوئنسرز کے سامنے اربوں روپےمیں خریدا ہواکیلا کھا لیا۔

کیلا کھانےکے بعد جسٹن سن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرے کیلےسے بہت بہتر ہے،یہ واقعی بہت اچھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ ہفتے نیلامی جیتنے کے فوراً بعد مسٹر سن نےپھل کھانےکےاپنےمنصوبے کا اعلان کیا تھا تاکہ اسےآرٹ ورک کی تاریخ کا حصہ بنایا جا سکے۔

انہوں نےیہ بھی کہا تھا کہ یہ صرف ایک آرٹ ورک نہیں ہے، یہ ایک ثقافتی رجحان کی نمائندگی کرتا ہے جو آرٹ، میمز اور کرپٹو کرنسی کمیونٹی کی دنیا کو جوڑتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جمعے کے روز ہونےوالی تقریب میں ہر ایک شرکا کوایک کیلا اور ڈکٹ ٹیپ کارول سووینئر کے طور پر دیا گیا۔

Back to top button