جاپان کے اسکول میں جوتے چرانے والا ’’نیولا‘‘ گھس آیا

جاپان میں ایک اسکول سےبچوں کےجوتے چرانےوالااصل میں ایک نیولانکلا۔

جاپان کے شہر کوگو میں موجود گوشو کوڈومو-این کنڈرگارٹن نےنومبر کےآغاز میں اسکول سے 15 جوتے غائب ہونے پر پولیس سے رابطہ کیا۔چور کا پتہ لگانے کے لیے پولیس نے اسکول میں تین سیکیورٹی کیمرا نصب کیے۔

ایک جوتا نومبر 11 کی رات کو غائب ہوا اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھنے پر چرانے والے کی نشان دہی کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دیوار کے پشت سےایک نیولاظاہر ہوا اورشیلف سے بچوں کے اسکول کے اندراستعمال کیےجانےوالے جوتوں کو نکال کرلے گیا۔

اسکول کے ایک ملازم نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ بہت فکرمند تھی لیکن اب سب پُر سکون ہیں کہ چور ایک جانور نکلاہے۔شیلف کواب رات کےوقت نیٹ سے ڈھک دیا گیا ہے تاکہ جوتوں کو نیولے سے بچایا جا سکے۔

Back to top button