چیمپئنز ٹرافی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان نہ جانے کے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ، کرک انفو

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں پاکستان نہ جانے کے معاملے پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے آئی سی سی کو واضح کردیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کےلیے انڈین ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔
کرک انفو کے مطابق بی سی سی آئی نے رواں ہفتے کے آغاز میں ہی آئی سی سی کو اپنے فیصلے بارے بتایا دیا تھا
تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا زبانی آگاہ کیا یا تحریری طور پر۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرک انفو کی خبر کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے پرانے موقف پر قائم ہے۔
بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے میڈیا کے ذریعے ٹیم کے پاکستان نہ جانے کی خبر کی وجوہات بتادیں
یاد رہےکہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سےدعویٰ کیاگیا تھاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو حال ہی میں ایک پیغام بھیجا ہ اور اپنے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔
