قاضی فائز پر حملہ،23 پاکستانیوں کےنام پی سی ایل میں شامل
سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کےنام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع نےانکشاف کیاہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پرحملہ کرنےوالے23پاکستانی شہریوں کےنام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالےگئےہیں۔ان23 پاکستانیوں میں تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری اور لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کےباہرمظاہروں سےشہرت پانےوالےشایان علی کےنام بھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کےصوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا
ان تمام پاکستانیوں کی حوالگی کےلیےبرطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔مذکورہ افراد میں سےکوئی بھی فرد پاکستان کی سرزمین پرآنےکی صورت میں پاکستان میں درج مقدمےمیں گرفتارکرلیاجائےگا۔نمائندے کےپاس موجود فہرست کے مطابق لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار،ماہین فیصل، سدرہ طارق اورحبا عبدالمجید کانام بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو برطانیہ کی قدیم ترین قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا ہے، ان کے اعزاز میں گزشتہ روز تقریب کا اہتمام کیا گیا۔