پی ٹی آئی کےصوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا دیا گیا
صوابی کےجلسےمیں پی ٹی آئی کارکن نےامریکی جھنڈالہرانا شروع کیاتوقریب موجود دیگر کارکنان نےانہیں امریکی جھنڈا لہرانےسےمنع کیااورجھنڈانیچے کرنے کیلئے آوازیں دی۔مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیےکھڑا رہا اورلہراتا رہا۔
جلسہ گاہ میں شرکا نے جھنڈےکےطرف اشارے شروع کیے تو قریب موجود کارکنان نے ان سے امریکی جھنڈا کھینچ لیا۔ امریکی جھنڈا کھینچنے کی کوشش کے دوران دھکم پیل بھی ہوئی تاہم کارکن سے امریکی جھنڈانیچے کروا دیا گیا۔پی ٹی آئی جلسےمیں امریکی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہےاورسوشل میڈیا صارفین ملےجلےردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
قاضی فائز پر حملہ،23 پاکستانیوں کےنام پی سی ایل میں شامل
پی ٹی آئی کاصوابی جلسہ اختتام پذیر
پاکستان تحریک انصاف کےزیراہتمام صوابی میں جلسہ اختتام پذیر ہوگیا جبکہ کسی بھی لائحہ عمل کااعلان نہ ہوسکا۔علی امین گنڈاپور نےجلسے میں اعلان کرتےہوئے کہاکہ عمران خان اسی مہینے فائنل کال دیں گے،کارکنان اس کے لیے تیاری شروع کردیں، اب ہم اپنے قائد کو رہا کروائے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے کارکنوں کی طرف دیکھتا ہوں کیونکہ آپ عمران خان اور حقیقی آزادی کی طاقت ہیں، پاکستان کوآزاد کرانے کے لیے ہمارے آباؤاجداد نےقربانیاں دیں۔
کیا ٹرمپ کی جیت سے واقعی حکومت میں کھلبلی مچ چکی ہے ؟
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آزادی قربانی کے بغیر نہیں ملتی، اب ہمیں بانی پی ٹی آئی کی سربراہی میں حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے،آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ عمران خان کے دیے گئے ہر حکم پر اپنا تن، من، دھن قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کارکنان آج سےفائنل معرکےکی تیاری شروع کردیں، جب بھی کال ملےتوبوریا بستر سمیت ایک سفید چادر سر پر لینی ہےاورعمران خان کو رہا کروانےتک واپس نہیں آئیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خطاب میں کہا کہ آج صوابی میں ہون والے جلسے میں ریفرنڈم ہوگیا ہے، اب عمران خان کی رہائی بہت قریب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں انتخابی نتائج سامنےآنےکےبعد کچھ لوگ اپنی پرانی ٹوئٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں، لیکن میں ان کوکہناچاہتا ہوں کہ ہم امریکا سے مدد کے طلبگار نہیں، تبدیلی پاکستان کےاندر سے ہی آئےگی۔