ٹرمپ لیڈر کو آزاد کرائے گا، یہ کسی لطیفے سے کم نہیں : احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا یہ کہناکہ ڈونلڈ ٹرمپ آئےگا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔
سینئر رہنما مسم لیگ ن احسن اقبال نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا،ہم اس کا احترام کرتےہیں۔
احسن اقبال کاکہنا تھا کہ امریکی الیکشن کے نتائج پر ایک سیاسی جماعت کا یہ کہناکہ ڈونلڈ ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا،کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری کے حوالےسے وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،ہم کسی بھی قومی ادارےکو کوڑیوں کے دام نہیں بیچیں گے۔
عمران خان کی حمایت میں وائرل ہونے والی ٹرمپ کی ویڈیو جعلی نکلی
عدلیہ کے الاؤنسز سےمتعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے جو الاؤنسز بڑھائے گئے ہیں اس کا جواب وزیر قانون دیں گے۔
انہوں نےکہا کہ عدلیہ میں آئینی بینچ باہر سےنہیں لایا گیا،یہ سپریم کورٹ کےججوں پر ہی مشتمل ہے۔