وزیر اعلیٰ علی امین کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ کیاہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی دعوت پر صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورت حال پر مختلف سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بلائےگئےجرگے میں شرکت کریں گے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا گورنر فیصل کریم کنڈی کےساتھ پہلا باضابطہ رابطہ ہو گا جس کےلیے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں تمام مصروفیات ترک کرکے پشاور کےلیے روانہ ہوگئے ہیں۔
گرینڈ جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کےپارلیمانی لیڈرز کی مشاورت کے نتیجے میں بلایا گیا ہے،جرگے کی سربراہی صوبے کےچیف ایگزیکٹو کریں گے۔
صوبائی جرگے کی تجاویز پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےرات گئے وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا سے رابطہ بھی کیا تھا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی گرینڈ جرگے میں وفاقی حکومت کےنمائندے کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔
یادرہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مئی 2024 میں گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور دونوں صوبائی عہدیداران ایک دوسرے کےخلاف کئی بیانات دےچکے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا