چینی وزیراعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے

چینی وزیراعظم لی کیانگ14 تا17اکتوبر2024 کوپاکستان کا دوطرفہ دورہ کررہے ہیں جو کل اسلام آبادپہنچیں گے۔

پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پرملاقات ہوگی

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعظم لی کیانگ مذاکرات میں اپنےاپنےوفودکی قیادت کریں گے۔

ایس ای اوکانفرنس کی تیاریاں مکمل،سخت سکیورٹی انتظامات

دونوں وزرائےاعظم اقتصادی اورتجارتی تعلقات،سی پیک کےتحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔دونوں فریقین علاقائی اورعالمی پیش رفت پربھی بات کریں گے۔

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات ہوگی

چینی وزیراعظم صدرآصف علی زرداری،پارلیمانی رہنماؤں اورعسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان حکومت کی کونسل کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔

غیرملکی وفد کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا

اسلام آباد میں کل سےشروع ہونےوالےشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیےغیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بھارت اور روس کا وفد پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق بھارت کاچاررکنی اورروس کا76رکنی وفد اسلام آبادپہنچ گیا،اس کےعلاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے7نمائندےبھی پاکستان پہنچ گئےہیں۔

چین کا15رکنی وفد،کرغستان کا4اورایران کادورکنی وفدبھی ایئرپورٹ پہنچاجس کےبعدانہیں سخت سکیورٹی میں اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

بھارتی وزیرخارجہ آج شام پاکستان پہنچیں گے

ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی وزیرخارجہ جےشنکرآج شام نئی دہلی سےپاکستان پہنچیں گے۔ان کی آمدکےسلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئےگئےہیں۔

Back to top button