ایس ای اوکانفرنس کی تیاریاں مکمل،سخت سکیورٹی انتظامات

اسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورسربراہان مملکت کی آمد کےپیش نظر شہرمیں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس سےقبل دارالحکومت اسلام آباد کوبند کرن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہےاورسیکیورٹی کویقینی بنانےکےلیے اس دوران شہر میں عام شہریوں کی آمدورفت بالکل نہ ہونےکے برابر ہو گی۔
چینی وزیراعظم لی کیانگ کل پاکستان پہنچیں گے
یہ اجلاس ایک ایسےموقع پرہونےجا رہاہےملک کےمختلف حصےبدامنی اوردہشت گردحملوں کی لپیٹ میں ہیں۔
کانفرنس میں اہم غیرملکی وفود شرکت کریں گے
15اور 16اکتوبرکوہونیوالی2روزہ سربراہی کانفرنس میں بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جےشنکر،روس کےوزیراعظم میخائل میشوسٹن اورچینی وزیراعظم لی کیانگ سمیت دیگر عالمی رہنمااجلاس میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف وفود سے ملاقات کریں گے
وزیراعظم اجلاس کے موقع پر وفودکےسربراہوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے جہاں اجلاس میں معیشت، تجارت، سماجی وثقافتی تعلقات،ماحولیات کےشعبوں میں تعاون پر بات ہوگی جبکہ تعاون کے فروغ سےمتعلق اہم فیصلےاورتنظیم کے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔
سربراہی اجلاس سےایک سےڈیڑھ ہفتہ قبل دارالحکومت میں کشیدہ صورتحال رہی اور حکومت نےحزب اختلاف کی جماعتوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنےکےساتھ ساتھ دارالحکومت میں احتجاجی سرگرمیوں کومحدود کرنےکے لیے نئےقوانین بھی متعارف کرا دیے۔
حکومت نےرواں ماہ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنےوالے بانی پاکستانی تحریک انصاف کےسینکڑوں حامیوں کو بھی گرفتارکرلیا تھاجہاں اس جماعت نےسربراہی کانفرنس کےباوجود ایک مرتبہ پھر15اکتوبرکودارالحکومت میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
گزشتہ ہفتےکراچی میں چینی انجینئرزکے قافلےپرحملے نےملک میں سیکیورٹی خدشات میں ایک مرتبہ پھراضافہ کردیا ہےجہاں علیحدگی پسند تنظیمیں چینی شہریوں کو معمول کےمطابق نشانہ بناتی رہتی ہیں۔
اسلام آباد کی سکیورٹی فوج کے حوالے کردی گی
اسلام آبادمیں سربراہی اجلاس کےدوران سڑکوں پرفوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی گئی تھی تاکہ سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجا سکے۔
سیکیورٹی تجزیہ کاراورسینٹر فار ریسرچ اینڈسیکیورٹی اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امتیاز گل نےکہا کہ یہ اجلاس ایک ایسےملک کےلیےبہت اہمیت رکھتا ہے جسے محفوظ تصورنہیں کیا جاتا۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نےوسیع حفاظتی انتظامات کیےہیں اوریہ بات قابل فہم ہےکیونکہ انہیں اس بات کویقینی بنانا ہے کہ یہ اجلاس بغیر کسی ناخوشگوارواقعے کےپرامن طریقےسےگزرجائے۔
اجلاس میں 16ممالک کے وفود شرکت کریں گے
شنگھائی تعاون تنظیم میں چین،بھارت،روس،پاکستان،ایران،قازقستان، کرغزستان،تاجکستان،ازبکستان اوربیلاروس شامل ہیں جبکہ اس کےساتھ ساتھ 16مزیدممالک مبصریا ائیلاگ پارٹنرز کےطور پروابستہ ہیں۔
بھارت کے سواتمام رکن ممالک سےتوقع کی جارہی ہےکہ وہ اجلاس میں حکومتی سربراہان بھیجیں گےجہاں بھارت نےاپنےوزیرخارجہ سبرامنیم جےشنکر کو اجلاس کےلیےبھیجنےکااعلان کیا ہے۔
دفترخارجہ نے اہم بیان جاری کردیا
دفتر خارجہ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی دعوت پر چین کےوزیراعظم لی کیانگ14 سے17اکتوبر تک پاکستان کادورہ کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ دورےکےدوران چینی وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف کےساتھ ساتھ اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق سربراہی اجلاس میں چینم، روس،بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اورازبکستان کےوزرائے اعظم شرکت کریں گے جبکہ ایران کےاول نائب صدرڈاکٹر محمدرضا عارف اور ھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جےشنکر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ مبصرملک منگولیا کےوزیراعظم،ترکمانستان کےچیئرمین وزرا کابینہ بھی کانفرنس کاحصہ ہوں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کو بعض اوقات عالمی سطح پرغالب مغربی طاقتوں کے فوجی اتحاد نیٹو کامتبادل کہاجاتا ہے۔
تائیوان پر چین کےدعوےاوریوکرین پرروس کےحملے کےبعدامریکا امریکااور یورپ کا ایشیائی طاقتوں کےساتھ ٹکراؤ دیکھا گیا ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک ایسا فورم ہےجو علاقائی اثرو رسوخ کوبڑھانے کی کوشش کرےگا۔
جہاں شنگھائی تعاون تنظیم کوسیکیورٹی پربات کرنےکامینڈیٹ حاصل ہے تو وہیں اسلام آبادسمٹ میں تجارت،انسانی اورثقافتی مسائل پرگفتگو کی جائے گی۔
دوسری جانب ملک کےاندرونی مسائل اوراحتجاج سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور انعقاد پراثرانداز ہوسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی نےاحتجاج کی کال دے رکھی ہے
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نےاحتجاج کرنے کی دھمکی دی ہےجہاں 8سے10 دن قبل پی ٹی آئی کےاحتجاج کےموقع پرپولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئی تھیں اورحکومت نےاسلام آباد کو3دن کے لیے بند کرکےموبائل فون سروسزبھی بند کردی تھیں۔
احسن اقبال کے پی ٹی آئی پرالزامات
ہفتہ کوایک پریس کانفرنس کےدوران وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےالزام لگایا کہ پی ٹی آئی پاکستان کا مثبت تشخص دنیاکےسامنے اجاگر نہیں کرنا چاہتی بلکہ اس کےبجائےان کامقصدآنسوگیس اوربدامنی سےبھرپورملک کی تصویرپیش کرنا ہے۔
جڑواں شہروں میں 3روز کی تعطیل کااعلان
حکام نےاسلام آباداورجڑواں شہر راولپنڈی میں پیرسےتین دن کےلیےعام تعطیل کا اعلان کیاہےاوراس دوران نقل وحرکت کومحدود رکھنےکےلیےدارالحکومت کی تمام مرکزی سڑکیں بندکردی گئی ہیں۔
سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنےوالے’ریڈ زون‘ سمیت پورےاسلام آباد کودلہن کی طرح سجادیا گیا ہے اورجابجا خوش آمدید کےبینر اوربین الاقوامی سربراہان کی تصاویرآویزاں ہیں۔
جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس بند ہوگی
کانفرنس کےدوران جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کل سے17اکتوبرتک بند رہےگی جبکہ راولپنڈی میں14سے16اکتوبر تک لاہوراورپشاور سےآنےوالے ہیوی ٹریفک کےداخلے پربھی پابندی عائدکردی گئی ہے۔
وزیراعظم کا جناح کنونشن سینٹر کا دورہ
وزیرِاعظم شہباز شریف نےانتظامات کا جائزہ لینے کے لیےجناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا،اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اےاوروزارت خارجہ کےحکام نےبریفنگ دی جس پروزیرِاعظم شہبازشریف نےاطمینان کا اظہار کیا۔