مخصوص نشستوں پرججز کی وضاحت،چیف جسٹس کارجسٹرار سے جواب طلب

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قائز عیسیٰ نےمخصوص نشستوں پر8ججز کی وضاحت جاری ہونے پر رجسٹرار سےجواب طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے رجسٹرارسپریم کورٹ جزیلہ سلیم کو خط لکھتے ہوئے مخصوص نشستوں کے اکثریتی فیصلے پر14ستمبر کی وضاحت سے متعلق9 سوالوں کےجواب مانگ لئے ہیں ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نےاکثریتی جج کی وضاحت پر9سوالوں پر جواب مانگ لیا۔
باوثوق ذرائع نےبتایا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےرجسٹرار سپریم کورٹ جزیرہ سلیم سےجواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف نے وضاحت کی درخواست کب دائر کی؟ تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کی درخواستیں پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں کیوں نہیں بھیجی گئی؟
اسی طرح متفرق درخواستیں کاز لسٹ کےبغیر کیسےسماعت فکس ہوئی؟ کیا رجسٹرار آفس نےمتعلقہ فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا؟ کس کمرہ عدالت یا چیمبر میں درخواستوں کو سنا گیا؟درخواستوں پر فیصلہ سنانے کیلئے کاز لسٹ کیوں جاری نہیں کی گئی؟
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آرڈر کو سنانے کیلئےکمرہ عدالت میں فکس کیوں نہ کیا گیا، اوریجنل فائل اورآرڈر سپریم کورٹ رجسٹرار میں جمع ہوئےبغیر آرڈر کیسے اپلوڈ ہوا،آرڈر کوسپریم کورٹ ویب سائٹس پراپلوڈ کرنےکاآرڈرکس نےکیا۔
یاد رہےکہ سپریم کورٹ نےمخصوص نشستوں کےاکثریتی فیصلے پر الیکشن کمیشن کی ابہام کی درخواست پرتحریری حکم جاری کیا تھاجس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن تسلیم کرچکا کہ پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔الیکشن کمیشن کےپی ٹی آئی ارکان کےسرٹیفکیٹ تسلیم نہ کرنا غلط ہے۔الیکشن کمیشن کو اس اقدام کےآئینی اورقانونی نتائج کاسامنا کرناپڑسکتا ہے۔
فیصلےمیں یہ بھی لکھا گیا کہ سرٹیفکیٹ جمع کرانےوالےتمام ارکان تحریک انصاف کے تصور ہوں گے،فیصلے کا اطلاق قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر بھی ہوگا، الیکشن کمیشن کی کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش سخت الفاظ میں مسترد کی جاتی ہے،واضح کیاجاچکا کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنےکے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کو فیصلےپر فوری طورپرعملدرآمدکرنے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی کوجلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم، ساؤنڈ سسٹم، لائٹیں بند
تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی کو رجسٹرڈ سیاسی جماعت اور بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا۔اب وضاحت کے نام پر الیکشن کمیشن اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کرسکتا۔
