بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی، ریسکیو آپریشن جاری

بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں جمعہ کی رات ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی، جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کے بعد آنے والے کیچڑ کے طوفان نے درجنوں گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تھرالی مارکیٹ اور تھرالی تحصیل کمپلیکس مکمل طور پر کیچڑ اور ملبے سے بھر گئے ہیں، جب کہ متاثرہ عمارتوں میں عدالتی مجسٹریٹس کی رہائش بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ساگوارا علاقے میں ایک عمارت میں کیچڑ بھرنے سے ایک لڑکی ملبے تلے دب گئی، جسے تاحال ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔ علاقے میں مزید جانی نقصان کے خدشے کے پیشِ نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 اقوام متحدہ نےغزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا

شدید بارشوں کے باعث سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔

مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ متعدد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اور ریسکیو آپریشن گزشتہ رات سے جاری ہے۔

Back to top button