پلاسٹک کو ’پین کلر‘ میں بدلنے والا عام بیکٹیریا دریافت

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ عام بیکٹیریا کی ایک قسم پلاسٹک فضلے کو پیراسیٹامول میں بدل سکتی ہے۔
سائنس دانوں نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ عام بیکٹیریا کی قسم پلاسٹک کے فضلے کو پیراسیٹامول جیسے درد کم کرنے والے دوا میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ پیش رفت پلاسٹک ری سائیکلنگ کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص بیکٹیریا اور ان کے خامرے پلاسٹک کو توڑ کر چھوٹے مالیکیولز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنہیں مختلف ادویاتی اور صنعتی کیمیکلز کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پلاسٹک کے باریک ذرات، جنہیں مائیکرو پلاسٹک کہا جاتا ہے، انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں، جن میں ہارمونز میں مداخلت، زہریلے اثرات اور کینسر جیسی بیماریاں شامل ہیں۔
