ڈراؤنےخواب مرنےکےخطرے میں 3گنااضافےکاسبب قرار

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ باقاعدگی سے ڈراؤنے خواب دیکھنا انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ یہ قبل از وقت موت کے خطرے میں تین گنا اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔
حالیہ تحقیق میں 183,000 بالغ افراد اور 2,400 بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جو ہفتے میں کم از کم ایک بار ڈراؤنا خواب دیکھتے ہیں، ان میں 70 سال کی عمر سے پہلے موت کا امکان تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب کے دوران جسم میں کورٹیسول (یعنی اسٹریس ہارمون) کی سطح بڑھ جاتی ہے، جو نہ صرف دماغی اور جسمانی نظام کو متاثر کرتا ہے بلکہ نیند کے قدرتی نظام میں رکاوٹ ڈال کر خلیاتی مرمت کے عمل کو بھی متاثر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، متعدد مطالعات سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ ڈراؤنے خواب اور ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری، اور خلیاتی بڑھاپے کے درمیان بھی گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔