ٹانک،9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے جس کے ساتھ ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔
ٹانک کی یونین کونسل تنہ میں13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، متاثرہ بچی کے نمونے گزشتہ دسمبر کےمہینے پولیو لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے، متاثرہ کیس کو گزشتہ سال کے کیسزمیں شمار کیا جائے گا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 2024 میں کے پی میں ڈی آئی خان 10، ٹانک 5، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2 ، 2، ضلع مہمند اور نوشہرہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔کے پی میں گزشتہ سال کے پولیو کے متاثرہ کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی۔
سندھ میں پولیو متاثرہ مریضوں کی تعداد 19، کے پی کے میں بھی 21، اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ایک ایک بچے میں پولیو کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔
