حکومت کا کراچی سے سکھرموٹروے تعمیرکرنےکافیصلہ
وفاقی حکومت نے کراچی سے سکھر موٹروے کی رواں سال تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی سے سکھر موٹروے کی رواں سال تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرمواصلات نے کراچی سے سکھر تک موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کوبھی اس موٹروے کی تعمیر میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ اس موٹروے کا آغازکراچی پورٹ سے ہوگا، سکھرموٹروےسے منسلک کریں گے، کراچی سےسکھر موٹروے سےنارتھ،ساؤتھ موٹروے کا نیٹ ورک مکمل ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی سے سکھر موٹروے پروجیکٹ کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طور پر شروع کیا جاسکتا ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میسر نہ ہوئی توحکومت خود اس موٹروے کا خرچہ اٹھائے گی۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ اگلے25 سال میں یہ موٹروےحکومت کو3000 ارب روپے منافع دے گی۔