آئینی ترامیم : پیپلز پارٹی سے مشاورت کے بعد کوشش ہوگی کہ مشترکہ مسودہ لائیں، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہےکہ حکومت نے آج پہلی بار آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنا مسودہ ہمارے ساتھ شیئر کیا ہے۔ پیپلز پارٹی سے بات چیت کے بعد کوشش ہوگی کہ مشتر کہ مسودہ لائیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ جلد حکومت کے ساتھ ہماری بات چیت شروع ہوگی، دیکھتے ہیں کہ پھر بات کہاں تک پہنچتی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آپس میں بات چیت بھی کریں گی، کوشش کریں گے کہ ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو۔
آئینی ترامیم : بلاول بھٹو کا تمام جماعتوں کی مشاورت سے متفقہ مسودہ لانے کا عندیہ
مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ ہم اپنا ڈرافٹ پی ٹی آئی کے ساتھ شیئر کریں گے تاکہ اتفاق رائے حاصل ہوسکے، میں یہ نہیں کہہ سکتاکہ کب تک یہ معاملہ طے ہوجائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ ابھی تو ایک اتفاق ہوا ہےکہ اس پر اتفاقِ رائے حاصل کیاجائے، ہم اتفاقِ رائے حاصل کرناچاہتے ہیں۔