پشاور ہائی کورٹ کا آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

پشاور ہائی کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف دائر درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتےہوئے کہا کہ  آئینی ترامیم کے خلاف دائر درخواستیں لارجر بینچ سنےگا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ  درخواستوں میں آئینی سوالات ہیں، آئینی تشریح کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت،اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

آئینی ترامیم : پیپلز پارٹی سے مشاورت کے بعد کوشش ہوگی کہ مشترکہ مسودہ لائیں، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ نےکہا کہ درخواست گزار وکیل کےمطابق وفاقی حکومت آئینی ترمیم کرنے جارہی ہے اورمجوزہ آئینی ترامیم میں عوام بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں لیکن آئینی ترمیم میں عوامی رائے شامل نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہاگیا ہےکہ درخواست گزار کے مطابق 18 ویں ترمیم میں مسودہ پبلک کیا گیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Back to top button