متنازع ماڈل و میزبان متھیرا نےاپنی نازیبا ویڈیوز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

متنازع ماڈل و میزبان متھیرا نےاپنی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے والےشخص سےمتعلق انکشاف کیا ہے۔
3 سال قبل 2021 میں متھیراکی سوشل میڈیا پرنازیبا ویڈیوز لیک ہوئی تھیں بعدازاں ان نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑ تے ہوئے متھیرا نےکہا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں، وائرل ویڈیو میں میراچہرہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کےذریعےلگایا گیا ہے ۔
اب اسی ویڈیو سےمتعلق انکشاف کرتے ہوئے متھیرا نے بتایا ہے کہ ’ 2021میں میری نازیبا ویڈیوز جھنگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نےایڈٹ کرکے بنائی تھیں، ان لوگوں نے مجھ سمیت کئی لڑکیوں کی ویڈیوز کوایڈٹ کرکے 2، 2 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا، ان ویڈیوزکے لیک ہونے کےبعد میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سےرابطہ بھی کیا تھا۔
متھیرا نےکہا کہ کچھ لوگ میری ویڈیوز کو اپنے پاس محفوظ رکھ کربذریعہ واٹس ایپ ان ویڈیوز کو آگےبھیجتے ہیں جو میرےنزدیک زیادہ گنہگار ہیں۔
متھیرا نےخود سےمنسوب نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی
ماڈل کا کہنا ہےکہ ان ویڈیوزکےوائرل ہونے کےبعد کچھ سوشل میڈیا پیچز پربھی میں نےبرہمی کا اظہار کیا تھا، ساتھ ہی کئی پیجز سےاپنی ویڈیوز ہٹوائی بھی تھیں۔
غیراخلاقی ویڈیوز کے لیک ہونے سے متعلق متھیرا کا مزید کہنا ہےکہ ایسی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے لڑکیاں خودکشی کر لیتی ہیں لیکن چونکہ میرا تعلق ایک مضبوط گھرانے اوردوستوں سے ہے، اس لیے ان ویڈیوز کے لیک ہونے کےباوجود مجھے فرق نہیں پڑا، میں کام بھی کرتی رہی ہوں۔
