نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کاآج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنےکا فیصلہ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےآج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا لاہور سےاسلام آباد جانے والی موٹروے کو آج رات سےبند کرنےکا اعلان کر دیا ، اس حوالےسےنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےنوٹیفکیشن جا ری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کےمطابق پشاور سےاسلام آباد کو آنےوالی موٹروے ایم ون اور لاہور سےاسلام آباد جانےوالی ایم 2 موٹروے بند ہوگی۔

جبکہ لاہور سےعبد الحکیم کو جانےوالی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سےملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سےسیالکوٹ جانےوالی موٹروے بھی بند رہےگی۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کےلیے درخواست دائر

 

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سےبند کر دیا جائیگا۔

جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23ا ور24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنےکا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیاہے۔

مراسلےمیں کہا گیا ہےکہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں ،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کے لئے  بند رکھا جائے۔

Back to top button