جدیدنظام سےیوٹیلیٹی سٹورزپرکرپشن کاخاتمہ ہوگیا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہےکہ یوٹیلیٹی سٹورپربےانتہاکرپشن تھی جدید نظام سےکرپشن کاخاتمہ ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےنیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکےرمضان2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔رمضان پیکج کی مانیٹرنگ سےمتعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کےاجراپرٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے،پہلی مرتبہ حکومت نے شفاف طریقے سے یہ نظام متعارف کروایا اور اب تک کسی کی کوئی شکایت نہیں آئی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی بہبود ہماری ترجیح ہے،20 ارب روپےڈیجیٹل والٹ کےذریعے عوام تک پہنچائےجائیں گے۔پروگرام کے تحت ہر گھر میں5ہزار روپے دیےجائیں گے،یہ ایک چیلنج تھا تاہم بینکوں اورآئی ٹی کمپنیوں نےمل کر چیلنج قبول کیا۔
وزیراعظم نےکہا کہ پروگرام میں شفافیت کا پہلو سب کیلئےاہمیت کا حامل ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی بدترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، اس پیکج کےذریعے بغیر کسی تاخیر یا رکاوٹ کے پیسے لوگوں کے ڈیجیٹل والٹ میں بھیجےجائیں گے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ اس نظام سے40 لاکھ خاندانوں کو رمضان پیکج کی رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا اور2 کروڑ مستحق افراد کوفائدہ پہنچے گا۔
