ہالی ووڈ اداکارمچل شین نے900 اجنبیوں کاقرض چکا دیا

اداکار مچل شین نے برطانیہ کے علاقہ جنوبی ویلز میں900 اجنبیوں کا ایک ملین پاؤنڈز کا قرض چکا دیا ہے۔

اداکار نے قرض نادہندگان کے قرض ادا کرنے کیلئے2 سال قبل ایک کمپنی بنائی تھی۔ اس کمپنی کیلئے1لاکھ پاؤنڈز خود ادا کیےجس سے ضرورت مند افراد کا تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈز کا قرض چکانا ممکن ہوا۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے پرائیویسی قانون کے تحت بینک قرض نادہندگان کا ڈیٹا کسی سے شیئر نہیں کرتے اس لیے ان کا قرض چکانے والے اداکار کو بھی معلوم نہیں ہے کہ جن سینکڑوں غریب افراد کا قرض وہ ادا کررہا ہے وہ کون لوگ ہیں۔

مچل شین کے مطابق وہ کچھ سال قبل جنوبی ویلز میں فلم شوٹ کررہے تھے جب ایک کیفے میں بیٹھی خاتون نے انہیں بتایا کہ ان کے علاقے میں موجود اسٹیل کی صنعتیں بند ہورہی ہیں جس سے سینکڑوں لوگ اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Back to top button